ضلعی عدالت نے بہارہ کہو قتل کیس میں دو ملزموں کو عمر قید جبکہ خاتون کو بری کردیا

پیر 22 فروری 2016 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بہارہ کہو قتل کیس میں دو ملزموں کو عمر قید جبکہ خاتون کو بری کردیا ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شاہ رخ ارجمند نے قتل کے کیس میں ملوث ملزمان آفتاب حسین امریز احمد او رصباء الطاف کے مقدمے کی سماعت کی عدالت نے دونوں ملزمان آفتاب حسین اور امریز احمد پر قل کا جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ اس مقدمے میں ملوث خاتون صباء الطاف پر جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کردیا واضح رہے کہ ملزم آفتاب حسین اور امریز احمد کیخلاف تھانہ بہارہ کہو میں دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں