ایوان میں رننگ کمنٹری کی اجازت نہیں ، جو اراکین کمنٹری کرتے ہیں ان کی سیاسی تربیت کی گئی ہے،مرتضی جاوید عباسی

ڈپٹی سپیکر کے بر جستہ جملہ پر اپوزیشن کا شور یہاں سب لوگ سیاسی ہیں، آدمی قبر تک جانے تک سیکھتا ہے، اپوزیشن لیڈر

پیر 22 فروری 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران ایوان میں رننگ کمنٹری کی اجازت نہیں ہے جو اراکین اجلاس میں کمنٹری کرتے ہیں ان کی سیاسی تربیت کی گئی ہے ڈپٹی سپیکر کے اس بر جستہ جملہ پر اپوزیشن نے شدید شور مچایا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم یہاں سب لوگ سیاسی ہیں آدمی قبر تک جانے تک سیکھتا ہے امید ہے کہ آپ اس کرسی پر بیٹھ کر سیکھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے یہ جملے شیریں مزاری اور خورشید شاہ کے مابین جاری بلند آواز میں فقرہ بازی کے جواب میں کہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں