پی اے ایف بیس مصحف میں پاک فضائیہ کے ایئر پاور آف ایکسلنس کا سنگِ بنیادرکھا گیا

پیر 22 فروری 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) آج پی اے ایف بیس مصحف میں پاک فضائیہ کے پہلے ایئر پاور آف ایکسلنس کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ پرنسپل سٹاف افسران کے علاوہ پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پاک فضائیہ کا ایئر پاور آف ایکسلنس دنیا کے چند اور اس خطے کا پہلا اس طرح کا ادارہہوگا ۔

(جاری ہے)

اس ادارے کا مقصد پاک فضائیہ کے آپریشنز کو جنگی فضائی حکمت عملی سے منسلک کرنا ہے۔ یہ ادارہ پاک فضائیہ کو اپنی فضائی جنگی حکمت عملی کو مستقبل کی جنگوں اور انسدادِ دہشت گردی کے پیچیدہ اور حساس چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اس ادارے کی تکمیل پاک فضائیہ کے تربیتی عہد میں ایک اہم سنگِ میل اور پاک فضائیہ کے افراد کو بہترین تربیت دینے میں اعلٰی کردار ادا کرے گا۔۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس ادارے کی تکمیل سے پاک فضا ئیہ کو دنیا کے دوسری فضائی افواج کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں