انٹرنیشنل ”سیفٹی اینڈ ریسیکو پاکستان ایگزی بیشن 2016“ کے انعقاد سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی،پیگاسس کنسلٹنٹس

منگل 23 فروری 2016 12:24

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) انٹرنیشنل ”سیفٹی اینڈ ریسیکو پاکستان ایگزی بیشن 2016“ کے انعقاد سے ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ بین الاقوامی نمائش کی منتظم پیگاسس کنسلٹنٹس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میگا ایونٹ چوتھی مرتبہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کا آغاز یکم مارچ 2016ء کو ہوگا۔

(جاری ہے)

تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں داخلی سیکورٹی ، فائر فائٹنگ ، پولیسنگ ، ایمرجنسی اینڈ ریسکیو سمیت جدید ترین خدمات اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جس میں 200 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں مقامی کمپنیوں کے علاوہ 32 سے زائد ممالک کی کمپنیاں اور ادارے شرکت کریں گے جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی نمائش کا اختتام 3مارچ 2016ء کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں