جے ایس بینک کے خالص منافع میں 91 فیصداضافہ

منگل 23 فروری 2016 12:24

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) سال 2015 کے دوران جے ایس بینک کے خالص منافع میں 91فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال بینک نے 2 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

جے ایس بینک کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 1.20روپے کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء کے مقابلہ میں گزشتہ برس کے دوران بینک کی انٹریسٹ انکم میں 57.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کی آمدنی 4 ارب 70 کروڑ روپے تک بڑھ گئی جبکہ نان انٹریسٹ انکم میں بھی گزشتہ سال کے دوران 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں