اینگرو کارپوریشن کو از ٹیکس 13 ارب 78 کروڑ 40 لاکھ روپے منافع

منگل 23 فروری 2016 12:25

اسلام آباد ۔23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) سال 2015ء کے دوران اینگرو کارپوریشن نے بعد از ٹیکس مجموعی طور پر 13 ارب 78 کروڑ 40 لاکھ روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ سال 2014ء کے دوران اینگرو کارپوریشن کا منافع 7 ارب 7 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح سال 2014ء کے مقابلہ میں گزشتہ برس کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس مجموعی منافع میں 6 ارب 77کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کارپوریشن کے مجموعی ریونیو میں 4.7 فیصد کا اضافہ ہونے سے ریونیو کا حجم 184,264 ملین روپے تک بڑھ گیا جو سال 2014ء کے دوران 175958 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں