کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 30 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 23 نومبر 2015 11:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز نے پرانی سبزی منڈی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران پرانی سبزی منڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 30 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ رینجرز نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔آپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد علاقے کو کلےئر کردیاگیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں