سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، مقبول میمن جج تعینات

پیر 23 نومبر 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)کراچی کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے لیے مقبول میمن کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نوشابہ قاضی کے تبادلے کے باعث کورٹ خالی تھی جس کے باعث سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کئی مرتبہ ملتوی ہوئی ۔مقبول میمن کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعیناتی بعد کیس کی آئندہ سماعت اب 5 دسمبر کو ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں