کراچی ، سلیمان لاشاری قتل کیں کے ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 23 نومبر 2015 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیں کے ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی ۔پیر کو عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا بیان ریکارڈ ہونا تھا ۔ تاہم ملزمان کے پیش نہ ہونے کے باعث بیان ریکارڈ نہ ہوسکا،سلیمان لاشاری قتل کیس میں مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت 4 پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں