کراچی، بلدیاتی انتخابات میں نیک اور صالح قیادت کا انتخاب کیا جائے،مرزا یوسف

پیر 23 نومبر 2015 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نیک صالح اور دیندار قیادت کا انتخاب کیا جائے،کیونکہ اس سے قبل ہوتا یہ رہا ہے کہ مفاد پرست رہنماوٴں نے عوام سے صرف وعدے کئے لیکن جب ان کی خدمت کا وقت آیا تو ضرورت مندوں کی داد رسی نہ ہوسکی اور آج بھی شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے علاوہ پانی و بجلی ،نکاسی آب ٹریفک جام اور صفائی ستھرائی کے مسائل موجود ہیں ،عوام کس سے فریاد کریں اور کون عوام کی سننے والا ہے ،اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا ،سید علی اوسط ،مصطفی عباس رضوی،رضی حیدر اور حسن صغیر عابدی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور یہاں بسنے والے تمام طبقات مشکلات کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر عوام کی بروقت داد رسی نہ ہوئی تو ان کی مایوسیوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں