علی احسن مجاہد اور صلا ح الدین کی پھا نسیاں عالمی انصاف کا قتل ہے ،نعمت اللہ خان

پیر 23 نومبر 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے 2 رہنماوٴ ں علی احسن مجاہد اور صلا ح الدین کی پھا نسیا ں عالمی برادری کی مسلسل بے حسی کا ثبوت اور انصاف کا قتل ہے ،یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی ،نعمت اللہ خان نے کہاکہ بنگلہ دیشی حکومت بھو نڈے الزامات کے تحت وہاں کی مقبول جماعت جماعت اسلامی کو دیوار سے لگا نے کی کوشش کر رہی ہے ، دنیا جانتی ہے کہ احسن علی مجاہد اور صلاح الدین کو 1971 میں پاکستان اور افواج پاکستان کا ساتھ دینے کے الزامات کے تحت پھا نسیاں دی گئیں جبکہ اس پہلے بھی بنگلہ دیشی حکومت غلام اعظم ،پروفیسر ابو الکلام ،محمد قمر الزماں اور ملا عبد القادر و دیگر رہنما وٴں کو سزائیں دے چکی ہے جو ظلم ہے ،بھار تی غلام بنگلہ دیشی حکو مت پاکستا ن سے نفرت کا کھلم کھلا اظہار کر کے اسے خوش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مسلسل ظالمانہ سزائیں دیکر پاکستان دشمنی کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے جبکہ اس صورت حال پر انسانی حقوق کی چیمپئین نام نہاد عالمی تنظیمو ں کی مجر ما نہ خاموشی سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ دوہر ا معیار رکھتی ہیں اور انہیں صحیح اور غلط کہ پہچان نہیں ہے ،وہ محض اپنے مفادات کے تحت ایشوز پر آواز بلند کر تی ہیں ۔نعمت اللہ خان نے طویل عرصے بعد چپ کا روزہ توڑنے پرحکومت پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جرات مندانہ موقف اختیار کرتے ہو ئے بنگلہ دیشی حکومت کے اس عمل کی مذمت کرے ،عالمی برادری کے سامنے مسئلے کو اٹھائے اورآئندہ کیلئے یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کروائے ۔انہوں نے مطا لبہ کیا کی مسئلے کو جلد ازجلد اسمبلی اجلاس میں اٹھا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں