فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں سب سے بڑا منافق کون ہے،نجیب اللہ نیازی

پیر 23 نومبر 2015 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن وصدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نجیب اللہ خان نیازی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے یونین کونسل ۱۰ محمد پور اورنگی سب ڈویژن میں ایک بڑی عوامی ریلی اور کارنر میں شرکت کرتے ہوئے عوام سے پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

پی پی پی کی تمام سیاست منافقت سے بھری ہوئی ہے ، فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں سب سے بڑا منافق کون ہے۔نجیب اللہ خان نیازی نے عوام کو یقین دلایا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد ضلع غربی کے عوام کو زکوة چوروں، ہائی ڈرینڈرنٹ مافیا اور پانی چور بھتہ خور سے نجات دلا کر رہیں گے۔

(جاری ہے)

عوام کی زکوة سے الیکشن لڑنے والوں کا بے رحمانہ احتساب ہوگا اور زکوة چوروں و پانی کے نام پر بھتہ طلب کرنے والوں کی جب فائلیں بہت جلد کھولنے والی ہیں اوران کو کی سزا قانون کے مطابق ملے گی،کراچی سے تحریک انصاف اور پی پی پی کا بستر گول ہونے کا وقت آگیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ہمایوں خان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف سیاسی تنہائی کا شکار ہوکر ایک بار پھر یو ٹرن لے چکی ہے ۔ لیکن تحریک انصاف کتنی بھی یو ٹرن یا باؤٹ ٹرن کرلے اس کے مقدر میں ناکامی ہی لکھی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف اور پی پی پی کا پنجاب میں صفایا کرنے کی ہٹ ٹرک کرے گی انشا اللہ۔ نجیب اللہ خان نیازی نے مزید کہا پی پی پی کی سیاست کا محور کرپشن اور کراچی کو دہشت گردوں کو اپنے مفادات کیلئے فروخت کرنا ہے ، سندھ سے محبت کرنے کے دعوے کرنے والوں نے سندھ کو تقسیم کردیا ہے اور شہری و دیہی تفریق ہی نہیں بلکہ مختلف قومیتوں کے درمیان نفرت کو فروغ دیا ہے جس پر تحریک انصاف جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔

کراچی سے تحریک انصاف اور پی پی پی کا بستر گول ہونے کا وقت آگیا ہے۔کراچی کی عوام باشعور ہے وہ جان چکی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کا مطلب واضح طور پر شکست سے خوفزدہ ہونا ہے۔ اس موقع پر پی ایس کے صدر ڈاکٹر حنیف خان ، یو سی ۱۰ کے امیدوار ساجد علی و اکبر باچہ وجنرل کونسلرز نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں