سندھ ہائی کورٹ نے دنیش کنیریا کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی

پیر 23 نومبر 2015 17:43

سندھ ہائی کورٹ نے دنیش کنیریا کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے دنیش کنیریا کیس کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انگلش کرکٹ بورد کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی گئی تھی کہ دنیش کنیریا پر لیگ میچز میں میچ فکسنگ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن انہوں نے جرمانہ ادا نہیں کیا جو کہ اب ڈیڑھ لاکھ پونڈ تک پہنچ گیا ہے لہذا دنیش کنریا کی جائیداد ضبط کرکے یہ جرمانہ ادا کرایا جائے اس درخواست پر عدالت نے دینش کنیریا کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں جس میں مزید ایک اور نجی بنک نے اپنی رپورت عدالت میں جمع کرائی ہے کہ ان کے بنک میں موجود دنیش کنیریا کے اکاونٹ میں ایک ہزار روپے ہیں جبکہ عدالت نے دوسرے نجی بنک کی جانب سے تفصیلات جمع نہ کرانے پر بنک کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 1.4 دسمبر تک ملتوی کردی درخواست کی سماعت سندھ ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں