کراچی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے3ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

پیر 23 نومبر 2015 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے3ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔پیر کو عامر عرف نقطہ ،غفار عرف بلی اور شیر علی میمن کو رینجرز کی بھاری نفری نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔ملزم عامر عرف نقطہ ،غفار عرف بلی کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں