اوکاڑہ چیمبر کا سینیٹر حاجی غلام علی کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بنائے ‘ بزنس مین پینل

پیر 23 نومبر 2015 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)بزنس مین پینل کے وفد کاچیئرمین سلطان احمد چاؤلہ اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی کی سربراہی میں اوکاڑ چیمبر کا دورہ ۔ چیمبر عہدیداران کی سینیٹر حاجی غلام علی کی مکمل حمایت کا اعلان ‘ کامیابی کیلیئے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بزنس مین پینل کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چیئرمین بزنس مین پینل سلطان احمد چاؤلہ کی سربراہی میں اوکاڑہ چیمبر کا دورہ کیا ۔

وفد میں ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی ‘ نائب چیئرمین بزنس مین پینل کے نائب چیئرمین میاں زاہد حسین ‘ چیئرمین پنجاب ریجن میاں زاہد حسین‘ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حاجی فضل الٰہی ‘ طاہر جاوید ‘ ظہیر بھٹہ ‘ باؤ محمد بشیر ‘ راجہ وسیم ‘ سہیل لاشاری ‘ میاں شفقت و دیگر بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو و جنرل باڈی ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اوکاڑ پہنچنے پر اوکاڑہ چیمبر کے عہدیداران وممبران نے وفد کا پرتباک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین پینل کے چیئرمین سلطان احمد چاؤلہ ‘ ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی ‘ نائب چیئرمین بزنس مین پینل کے نائب چیئرمین میاں زاہد حسین ‘ چیئرمین پنجاب ریجن میاں زاہد حسین نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوا ۔

پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بنائے ۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور اس کے اربوں کے فنڈ کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جا رہاہے ۔ ایف پی سی آئی کے صدر اوریو بی جی کے قائدین سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں جبکہ حقیقت میں کچھ بھی اچھا نہیں ۔حکومت نے دودھ کی رکھوالی کیلئے بلی کو بٹھا یا ہوا ہے ۔

ایکسپورٹ بدترین کمی ہوئی ۔ وفاقی بجٹ کے دوران ایف پی سی سی آئی کی کوئی بھی تجویز منظور نہیں کی گئی ۔ تبدیلی کا نعرہ لگا کر گروپ بنانے والوں نے بزنس کمیونٹی کیلئے ایک سال میں کیا کیا۔ ایف پی سی سی آئی کی جتنی بری حالت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ۔ بزنس مین پینل نے جو امیدوار نامزد کیا ان کی سابق دور صدارت کی کارکردگی سب کے سامنے واضح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بزنس کمیونٹی نے بزنس مین پینل کے امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی کو ایک بار خدمت کا موقع دیا تو وہ بزنس کمیونٹی کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرینگے اور ان کے صدر بننے سے پاکستان کا ہر چھوٹا اور بڑا تاجر و صنعتکار ایف پی سی سی آئی کا صدر ہوگا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوکاڑہ چیمبر کے بانی صدر چوہدری ارشد اقبال ‘ صدر شیخ محمد اقبال ‘ نائب صدر قمر عباس مغل ‘ سابق صدور چوہدری خلیل الرحمن ‘ شفقت رسول سمیت تمام ممبران نے سینیٹر حاجی غلام علی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کامیابی کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ سینیٹر حاجی غلام علی کا سابق دور صدارت ایف پی سی سی آئی کی تاریخ کا سنہرا ترین دور تھا اور آج ایک بار پھر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو سینیٹر حاجی غلام علی جیسے ہی سپہ سالار کی ضرورت ہے اوریہی وہ واحد لیڈر ہیں جو بزنس کمیونٹی کو ہر مشکل سے نجات دلا سکتے ہیں ۔

ملکی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں