معروف شاعر،نقاداور کالم نگار جمیل الدین عالی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ، نمازجنازہ(کل ) ادا کی جائیگی
عالی کے انتقال سے علمی وادبی دنیا میں بڑا خلاپید ہوگیا ہے، صدر ،وزیراعظم ، وفاقی وزیر اطلاعات ، ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور دیگر کا اظہار افسوس
پیر 23 نومبر 2015 21:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) اردو کے معروف شاعر،نقاداور کالم نگار جمیل الدین عالی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے، ان کی نمازجنازہ( کل ) منگل کوڈیفنس میں بعد از نمازعصر ادا کی جائیگی ، صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزر شید، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفا ن صدیقی اور دیگر نے ان کے انتقا ل کو علمی وادبی دنیا میں بڑا خلا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاہے ۔
پیر کو معروف و مشہور ادیب اور شاعر جمیل الدین عالی انتقال کرگئے،وہ کئی ماہ سے علیل تھے تاہم ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ جمیل الدین عالی کا شمار اردو ادب کے نامور نقادوں میں ہوتاتھا۔(جاری ہے)
جمیل الدین عالی کئی ملی نغموں کے خالق تھے اور نامور گلوکار انکے نغمے گایا کرتے تھے۔صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمیل الدین عالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت نے کہاکہ جمیل الدین عالی نے اردو کے لئے گراں قدرخدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمیل الدین کے انتقال سے بہت بڑا خلا پید اہواہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ جمیل الدین عالی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔ ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی اور دیگر نے جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔عرفان صدیقی نے کہ کہ جمیل الدین عالی ہماری علمی اور ادبی تاریخ کا سرمایہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزر شید نے کہاکہ عالی کے انتقال سے علمی وادبی دنیا میں بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔سندھ کی اعلی سیاسی قیادت اور ادیبوں نے بھی معروف شاعر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جبکہ جمیل الدین عالی کے صاحبزادے نے کہا کہ نمازجنازہ آج بروز منگل ڈیفینس میں بعد از نمازعصر ادا کی جائیگیمتعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان
سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ
منعم ظفر کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات،عوامی نمائندوں کے مسائل پر گفتگو
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
امن وامان میں ناکامی پر بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، جے یوآئی
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا جلد اعلان کریں گے، سید نجی عالم
شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں ..
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم ..
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیکریٹری صحت سندھ جریحان اقبال بلوچ نے خسرہ کے ردعمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف