قومی ہیروز کی خدما ت کو فراموش کرنا کسی سانحے سے کم نہیں، شازیہ فاطمہ
پیر 23 نومبر 2015 22:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ بزنس فورم کے چیئر مین اور ایسو سی ایشن آف اکیڈمک ایکسی لینس کے سینئر وائس چیئر مین معروف قلمکار نعمان بد ر فاروقی نے گذشتہ روز یونائٹیڈ پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن (اپسا) کے زیر اہتما م لا ل قلعہ گرامر اسکول نارتھ کراچی میں منعقد ہ عشرۂ’’ نقاش پاکستان‘‘ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اکا برین کے ایام منا نا زندہ قوموں کا شیوہ ہے جبکہ قومی ہیروز کی خدما ت کو فراموش کر دینا کسی سانحے سے کم نہیں، لفظ ’’پاکستان‘‘ کے بانی چودھری رحمت علی کی خد ما ت نا قابل فرامو ش ہیں پاکستانی قوم چوہدری رحمت علی کی احسان مند ہے۔
زما نہ طالب علمی سے لیکر آخری سانس تک ان کا ہر لمحہ قوم کے لیے وقف تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علا مہ اقبال نے 1930 میں الہ آباد اجلا س میں مملکت خد ادا ر کا جو تصو ر پیش کیا تھا چودھری رحمت علی نے اسے با قا عدہ ایک نام اور شناخت ہی نہیں دی بلکہ اپنی ساری زندگی ہی اس کے لیے وقف کر دی ورنہ متحدہ ہندوستان میں ہماری شناخت ایک غلام قوم کی تھی۔
یہ نقاش پاکستان کا احسان وایثا ر ہے کہ ہمیں رہتی دنیا تک کے لئے ایک پاکستانی قوم ہو نے کی شناخت ملی۔ لیکن ہم نے بحیثیت قوم انکی قدر و احسان شناسی کے بجائے انہیں اور ان کی خد ما ت و کر دار کو بھلا کر احسان فرا موشی کا ثبو ت دیا ہے نعمان بد ر فاروقی نے یونائٹیڈ پرائیویٹ اسکولزایسو سی ایشن (اپسا) کی جانب سے تحریک پاکستان کے اعظیم رہنما محسن قوم چوہدری رحمت علی کے حوالے سے عشرۂ نقا ش پاکستان منانے کے عمل کو ایک قومی اقدام قرار دیتے ہوئے (اپسا ) کی چیئر پرسن اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکبا د پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے طلبہ و طالبا ت میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر صد ر تقریب یو نائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن (اپسا ) کی چیئر پرسن شازیہ فاطمہ نے نقاش پاکستان کو زبردست خراج عقید ت پیش کر تے ہوئے کہا کہ چوہدری رحمت علی کی خدما ت کا تذکر ہ محددو وقت میں ممکن نہیں ہے۔لیکن یہ واقعتاً ایک افسوس ناک امر ہے کہ ہم نے انہیں فراموش کر دیا ورنہ زندہ و غیور قومیں تو اپنے ہیروز کو احسان شناسی کے چراغ جلا کر امر کر دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری رحمت علی اس لحاظ سے برصغیر کے مظلوم ترین رہنما ہیں جن پر ا ن کی قوم نے نہ صر ف فرامو شی کی گرد ڈال دی بلکہ قیام پاکستان کے بعد ان کی وطن عزیز آنے کی راہیں تک مسد ود کر دی گئیں اور مجبوراً ان کے جسدخاکی کو دیار غیر میں اما نتاً سپر د خاک کر نا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت خدادا کو نا م اور پہچان دینے والے چودھری رحمت علی نے قیام پاکستان کے لئے عالمی سطح پر راہ ہموار کی اور اس کے لیے ہٹلر اور میسو لینی سمیت ترقی و دیگر اسلامی ممالک کے سر کر دہ رہنماؤں و حکمرانوں سے ملاقاتیں کیں جن کا مقصد صر ف حصول پاکستان تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکر یہ ہے کہ ہماری نسل نو اکثر تاریخی ہیرو ز کے کردار، کا رنامو ں اور خد مات سے نا واقف ہے جن میں چو دھری رحمت علی سر فہرست ہیں۔ لیکن ہمارے ادارے کے تحت تاریخی ہیروز کی یاد میں تقا ریب کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اپنے ہیروز کے کا رناموں سے نہ صرف واقف ہوں بلکہ انہیں یاد بھی رکھیں۔ اور ان کی رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپسا کے تحت عشرہ نقاش پاکستان کی تقریبات 25نومبر تک جاری رہیں گی تقریب سے اعزازی مہمان الشجر اء اسلامک اکیڈمی کے ایڈمنسٹریٹر قاضی عبدا لقادر صدیقی،اپسا کے بانی رکن اور ایم اے اسکولنگ سسگم کے سربراہ مہربان علی خان، میڈم ثوبیہ،میڈم صباء، سینئر اسا تذہ زرین تکریم ، ڈاکٹر سر فراز احمد نو ید علی، منصو ر احمددیگر نے بھی خطاب کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی