برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں وفد کا قومی احتساب بیورو آفس کراچی کا دورہ،نیب کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی

پیر 23 نومبر 2015 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں وفد نے پیر کو قومی احتساب بیورو آفس کراچی کا دورہ کیا،اس موقع پر نیب سندھ کے ڈائریکٹر جنرل (ر) کرنل سراج النعیم سے وفد کے اراکین نے ملاقات کی،وفد میں مارٹن ہائیڈ ،اسٹیورٹ ہائیڈ ،ڈیوڈ ہولڈ ورتھ اور مس لورہ ایم سی الپائن بھی شامل تھیں،اس موقع پر ڈی جی نیب لارڈ نذیر احمد کو نیب کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی کوششوں سے نیب سندھ نے مثالی کامیابی حاصل کی ہے،انہوں نے بتایا کہ نیب نے پلی بارکنگ کے زریعے مختلف اداروں کے لوٹے گئے،اربوں روپے وصول کئیے اور 1.3 کھرب روپے کی 22 ہزار ایکڑ ذمین سندھ میں منسوخ کرائی،اس موقع پر لادڑ نزیر احمد نے نیب کی کاکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ عوام کو نیب سے بہت سی توقعات وابستہ ہے،جو دولت لوٹی گئی واپس لے کر قوم کی خوشحالی پر خرچ کی جانی چاہیے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں