کراچی، شاہ فیصل، ناتھاخان گوٹھ اور ہزارہ کالونی میں رینجرز کاسرچ آپریشن40 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 24 نومبر 2015 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ، شاہ فیصل اور ہزارہ کالونی میں رینجرز نے40 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ترجمان رینجرز کے علی الصبح ناتھا خان ہزارہ کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد 600 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 100افراد کو حراست میں لیا گیا،جبکہ اسی ملزمان کوتحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات ہرآمد ہونے پر بیس ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔آپریشن کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افرادکیلیے بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں