پہلی پاکستانی انیمیٹدفلم ”تین بہادر“کا سیکوئل بنانے کا اعلان

منگل 24 نومبر 2015 11:38

پہلی پاکستانی انیمیٹدفلم ”تین بہادر“کا سیکوئل بنانے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان کی پہلی اور کامیاب اینی میٹڈ فیچر فلم ”تین بہادر“کا سیکویل ”تین بہادر پارٹ ٹو“کے نام سے بنایا جائے گا۔وادی اینی میشنز کے اعلان کے مطابق ”تین بہادر“کا سیکویل بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے پہلے کی طرح کریکٹر سعدی کی آواز زوہیب خان،کامل کی آواز ہنزلہ شاہد ، دینو کی آواز بہروز سبزواری،پتیلی کی آواز باسم شازلی بنیں گے جب کہ حامد صدیقی اور چٹپاایک بار پھر گٹکا اور شکرہ کو آواز دیں گے۔

”تین بہادر پارٹ ٹو“میں اس بار اداکار اور موسیقار احمد علی بٹ کو بطور گولا اور علی گل پیر کو بطور تیلی جب کہ ثروت گیلانی سعدی کی ماں کی شکل میں نظر آئیں گی۔وادی اینی میشنز کے مطابق اداکر سلمان شاہد اس اینی میٹڈ فلم میں بابا بالم ،عریشہ بطور آمنہ،مصطفے چنگیزی بطورٹونی اور زیبا شہناز بطور پیرٹ کام کریں گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ تین بہادر ہمارے لیے اہم منصوبہ ہے جو کہ ہمارا سرمایہ افتخار بھی ہے،میں چاہتی ہوں کہ کردار سعدی،کامل اورآمنہ اس ملک کے ہر بچے کے لیے بہادری اور بے خوفی کی علامت بن جائیں،انھوں نے بتایا کہ”تین بہادر پارٹ ٹو“کو دسمبر 2016 میں ریلیز کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں