ملائیشیا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کے بعد جونیئر قومی ہاکی ٹیم رات گئے وطن واپس پہنچ گئی

منگل 24 نومبر 2015 13:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) ملائیشیا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کے بعد جونیئر قومی ہاکی ٹیم رات گئے وطن واپس پہنچ گئی ‘بھارت سے شکست کے باوجود ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ایشا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

قومی ٹیم کے تمام 22 ارکان پی کے 897کے ذریعے کولمبو سے کراچی پہنچے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر کا بریگیڈیئر خالد مختار نے کہا کہ بھارت سے شکست کا افسوس ہے ‘آئندہ مزید بہتر کارکردگی کی کوشش کی جائے گی۔ان کے مطابق ٹیم کی شکست کی اصل وجہ پلانٹی اسٹاکس پر گول نہ ہونا ہے۔اس موقع پر جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہاکہ قوم کی دعاوٴں سے آئندہ ہونیوالے جونیئر ہاکی ولڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ‘کھیل کے دوران جو کمزوریاں پائی گئی ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں