کراچی؛ناتھاخان گوٹھ کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں رینجرز کاآپریشن،40مشتبہ افراد گرفتار
منگل 24 نومبر 2015 14:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) ناتھاخان گوٹھ کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں رینجرزکے آپریشن کے دوران 40مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا جبکہ درجنوں گھروں کی تلاشی بھی لی گئی،آپریشن کالعدم جماعتوں کے کارکنان کی موجود گی کی اطلاع پرکیاگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے ناتھاخان گوٹھ کے علاقہ ہزارہ گوٹھ کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اورکئی مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا،اس موقع پرہزارہ گوٹھ کے داخلی راستے بند کرکے اندراورباہرجانے پرپابندی عائد کردی گئی تھی،آپریشن کالعدم تنظیم کے کارکنوں اورخطرناک دہشت گردوں کی موجود گی پرکیاگیا،آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،ہزارہ گوٹھ منشیات فروش اوردیگر جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا،آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی ذرائع کاکہناہے کہ کالعدم تنظیم کے کارندے آپریشن شروع ہوتے ہی علاقے سے فرار ہوگئے تھے،جبکہ رینجرز اورپولیس کاپیرآباد،منگھوپیر اورسلطان آباد کے مختلف علاقوں میں شرچ آپریشن کئی افراد زیرحراست تفصیلات کے مطابق رینجرز اورپولیس نے پیرآباد کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن،بنارس ،میٹروول ،منگھوپیر،سلطان آباد سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کو رکاوٹیں لگاکرسیل کردیاگیا اورگھرگھر تلاشی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذرائع نے بتایاکہ زیرحراست افراد کاتعلق سیاسی کالعدم جماعتوں سے ہے اوران کے قبضوں سے اسلحہ برآمد ہواہے،مذکورہ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،ذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جوکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کومطلوب تھے۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے مجاہدین کی آزادی ضروری ہے،متحدہ علماء محاذ
کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں
کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات،تاجر کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا
جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..
کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اہلسنت والجماعت
سندھ کابینہ کی کسان کارڈ سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس
آئی جی سندھ کی زیرصدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، جام اکرام اللہ دھاریجو
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں ..
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
کراچی : غیر ملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کون تھے تصاویر سامنے آگئیں
لانڈھی دھماکا: وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے