وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دبئی روانگی کیلئے ایئرپورٹ تاخیرسے پہنچنے پرغیر ملکی پرواز انہیں چھوڑ کر چلی گئی

منگل 24 نومبر 2015 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دبئی روانگی کیلئے ایئرپورٹ تاخیرسے پہنچنے پرغیر ملکی پرواز انہیں چھوڑ کر چلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دبئی جانا تھا لیکن انہوں نے فلائٹ مس کر دی۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے دبئی بلایا تھا،لیکن وزیراعلیٰ تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بغیر ہی اڑان بھر گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں