سندھ کی جھیلوں پر آنیوالے نایاب مہاجر پرندوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی
محکمہ وائلڈلائف عملے کی ملی بھگت سے شکاریوں نے بندوقیں تان لیں اور کھلے عام غیرقانونی شکار شروع کر دیا
منگل 24 نومبر 2015 16:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)موسم سرما شروع ہوتے ہی برفانی علاقوں کے نایاب آبی پرندے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مہمان پرندوں کی آمد شروع ہوتے ہی محکمہ وائلڈلائف عملے کی ملی بھگت سے شکاریوں نے بھی بندوقیں تان لیں اور کھلے عام غیرقانونی شکار شروع کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی برفانی علاقوں کے نایاب آبی پرندے سندھ کی جھیلوں کو محفوظ پناہ گاہیں سمجھ کر زیرو پوائنٹ، کولاب، کینجھر، شاہ بندر اور کیٹی بندر کے ساحلی علاقوں پر پہنچنے لگے ہیں جس سے ان جھیلوں کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔
سندھ کے ان علاقوں میں پرندوں کے شکار پر پابندی ہے لیکن محکمہ وائلڈ لائف عملے کی ملی بھگت سے ان علاقوں میں جال، آڈیوکیسٹ اور اسلحے سے کھلے عام شکار کیا جا رہا ہے جس سے نایاب پرندوں کی نسل کشی میں اضافہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب ان پرندوں کے شکار کی وجہ سے جہاں سالانہ نو لاکھ سے زائد پرندے آتے تھے اب ان پرندوں کی تعداد کم ہو کر دس ہزار ہو چکی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو قدرتی ماجول تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان مہمان پرندوں کی آمد بھی ختم ہو جائیگی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار