کراچی: رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن ، 50 زیر حراست

منگل 24 نومبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)کراچی میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کیے جانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر سلطان آباد میں سرچ آپریشن کیااور گھر گھر تلاشی کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ناتھا خان گوٹھ کے قریب ہزارہ گوٹھ میں بھی منشیات فروشوں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آپریشن میں رینجرز کے موٹرسائیکل سکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔100 سے زائد گھروں کی تلاشی میں 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں