کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار میدان عمل میں نکلے ہیں،علی اکبر گجر
منگل 24 نومبر 2015 17:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی کے امن اور ترقی کے ساتھ محبت کرنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بلدیاتی اداروں تک پہنچائیں گے․ پاکستان کے معاشی انجن کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مخلص اور محب وطن بلدیاتی امیدواروں کی کامیابی ہی شہر کی معاشی ترقی کی ضمانت بنے گی․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار میدان عمل میں نکلے ہیں․ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو جرائم اور خونریزی سے بچانے کے لئے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں․ بلدیاتی انتخابات کے آزاد امیدواروں کی پاکستان ن مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کراچی سے محبت کا ثبوت ہے․ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کراچی کے باشعور عوام کے لئے سنہرا موقع ہے کہ اس شہر کو دوبارہ سے پاکستان کا دل بنا سکیں․ ضلع کورنگی کی یونین کونسل نمبر 13 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چےئرمین چوہدری اسد کی انتخابی مہم میں گولڈن ٹاؤں کے رہائشی عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے یونین کونسل نمبر13 کی چےئرمین شپ کے آزاد امیدوار بابا فضل کی طرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری اسد کے حق میں دستبردار ہونے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمائت کرنے والے دراصل کراچی کے مستقل امن اور خوشحالی کی حمائت کر رہے ہیں․ گولڈن ٹاؤن ضلع کورنگی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری اسد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما و کراچی ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چےئرمین یونین کونسل نمبر 13 چوہدری اسد، طاہر ہنجرا، اظہر شاہ، مظہر چوہدری نے بھی خطاب کیا․ مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر نے چےئرمین کے آزاد امیدوار بابا فضل کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری اسد کے حق میں دستبرداری کے فیصلے کو حقیقی پاکستانی کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ محبت رکھنے والا ہر شہری چاہتا ہے کہ کراچی کی بلدیاتی قیادت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندے کریں تاکہ اس شہر کو لسانی، مذہبی اور گروہی عصبیتوں سے نجات دلا کر قائد اعظم کا شہر بنایا جا سکے․ یونین کونسل نمبر13 کی چےئرمین شپ کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری اسد نے با با فضل کی کراچی کے امن کے ساتھ محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابی کے بعد حلقے کے ہر شہری کی بھرپور خدمت کر کے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے․
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
کراچی میں محنت کشوں کا دن منایا گیا،شہر میں ریلیوں،سیمینار زاورتقاریب کا انعقاد
ڈاکو راج و قبائلی تصادم کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت شکارپور میں رستم چوک تا لکھی گی احتجاجی ریلی
ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف مہم شروع
ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کیلئے عبوری امداد کا اعلان کیا جائی:پنشنرز فورم
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
لیاقت بلوچ 3 مئی کو جیکب آباد پہنچیں گے
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
صحت بخش غذا، صحت مند معاشرہ تشکیل دے گی،ڈاکٹر سروش لودھی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری