عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2ملزمان کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 31,31سال قیدکی سزاسنادی

منگل 24 نومبر 2015 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2ملزمان کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 31,31سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2ملزمان محمد اویس اور محمد عمیر کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 31,31سال قید اور 20,20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔ملزمان کو 2014میں شیر شاہ کے قریب پولیس کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور کلاشنکوف برآمد ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں