پاکستان ریلوے ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو سستی سفری سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ماہانہ 350 سے زائد مال بردار ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، رواں مالی سال کے 4 ماہ 18 دنوں میں کراچی ڈویژن نے 3 ارب 56 کروڑ کا ریونیو جمع کیا جس میں سے مال بردار ٹرینوں کی آمدنی 2 ارب ایک کروڑ رہی ہے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی ناصر نذیر
منگل 24 نومبر 2015 18:46
کراچی ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان ریلوے ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو سستی سفری سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، 2013ء میں کراچی سے ملک کے دیگر حصوں میں تجارتی سامان کی زیادہ تر نقل وحمل پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہوتی تھی اب ماہانہ 350سے زائدمال بردار ٹرینیں اس مقصد کے لئے چلائی جا رہی ہیں ،رواں مالی سال کے 4ماہ 18دنوں میں کراچی ڈویژن نے 3ارب 56کروڑکا ریونیو جمع کیا جس میں سے مال بردار ٹرینوں کی آمدنی 2ارب ایک کروڑرہی ہے۔
ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی ناصر نذیر نے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بڑا کردار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دن رات محنت کر کے مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت بنایا جس کی وجہ سے مسافروں نے دوبارہ ریلوے کا سفر شروع کیا ہے اسی طرح پاکستان ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کے کم کرائے ملک بھر میں تجارتی مال پہنچانے کا بہترین ذریعہ بن گئے ، 2013ء میں ماہانہ 30 مال بردار ٹرینیں بمشکل نکل رہی تھیں ابان کی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے جو کراچی سے ملک کے دیگر حصوں میں تجارتی مال کی ترسیل کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2014-15 ء میں مال بردارٹرینوں نے 7 ارب 22 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔ناصر نذیر نے کہا کہ حکومت نے مال بردار ٹرینوں کی بحالی کیلئے چائنا سے 55 نئے انجن منگوائے جس کی وجہ سے ریلوے خسارے سے نکل کر منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔ انہون نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے سال 2014-15 میں 12 ارب 43 کروڑ روپے کمائے جبکہ 9 ارب 30 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا، اس طرح 2014-15 مالی سال کے دوران ہدف سے 3 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کمائے ہیں۔ رواں مالی سال کے چار ماہ 18 دنوں میں کراچی ڈویژن نے 3 ارب 56 کروڑ روپے کمائے جبکہ 2 ارب ایک کروڑ مال بردار گاڑیوں کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ریلوے سفر کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کر رہا ہے پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کیلئے ویٹنگ روم، ریسٹورنٹ، ڈائننگ روم، ریلوے اسٹیشن کے قریب شاپنگ مال کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس بات پر زیادہ توجہ دے رہی ہے کہ مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت کیا جائے اور اس میں تاخیری حربے اپنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی اربوں روپے کی اراضی پر بنائے گئے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کئے جا رہے ہیں جس میں صوبائی حکومت، رینجرز اور پولیس ہمارا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد آٹو بھان میں پاکستان ریلوے کی اربوں روپے کی زمین سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرایا گیا ہے۔ اسی طرح چنیسر گوٹھ، سٹی اسٹیشن، کینٹ کالونی و دیگر علاقوں میں پاکستان ریلوے کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جا رہا ہے۔ مون گارڈن کی زمین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مون گارڈن کی زمین پاکستان ریلوے کی نہیں ہے پاکستان ریلوے سے 1988ء میں یہ زمین ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی نے 53 ایکڑ جگہ 99 برس کے لئے محض 13 لاکھ روپے کے عوض حاصل کی تھی۔ ریلوے کو آپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے اس میں سے 2.1 ایکڑ جگہ برسوں پہلے بغیر قانونی کارروائی کے مون بلڈرز کے حوالے کر دی تھی۔ ہم مون گارڈن کے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں اس کی سزا ریلوے ایمپلائز سوسائٹی کی انتظامیہ اور بلڈرز کو ملنی چاہئے اس کا ہم قانونی جائزہ لے رہے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ کا محکمہ خوراک گندم خریداری پر بے لگام کرپشن کر رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کے لئیے سندھ ..
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویڑنل بورڈ کی ..
ڈپٹی میئر کراچی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس
کراچی، انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ، دی سٹی اسکول اور ہیپی پیلس کالج کی کامیابی
kتحفظ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت کے قانون ترمیم کی گئی
جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
i 102 گراں فروشوں پر 8 لاکھ 73 بزار روپے سے زائد جرمانہ
شہرکراچی کی ترقی میں نہ صرف 90 فیصد سے کے ڈی اے نے کلیدی کردار ادا کیا بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم ..
بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور بین الاقوامی مرکزجامعہ کراچی کے درمیان معاہدہ
30 مارچ عافیہ کا اغواء، پاکستان اور امریکی تاریخ کا سیاہ دن ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
الخدمت کے 53 واٹرفلٹریشن پلانٹس پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں،نوید علی بیگ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی