کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں اجلاس
لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ باؤنڈ پر کام کا جائزہ لیا گیا
منگل 24 نومبر 2015 20:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ باؤنڈ پر شروع کئے جانے والے کام کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ منصو بہ میں متعلقہ اداروں کی کار کر دگی قابل تحسین ہے۔جو کام رہ گیا ہے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیں اور اسے جلد از جلد مکمل کریں۔
منصوبہ کومکمل کر نے میں کوئی بھی کردار قومی خدمت کے مترادف ہوگی۔اجلاس میں ، ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر افضل زیدی ، لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے ڈائریکڑ محمد سرفراز ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران ایف ڈبلیو او کے نمائندے اوردیگر متعقلہ افسران نے شر کت کی۔(جاری ہے)
۔منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا جس کا ساؤ تھ باؤ نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کے لئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ باؤنڈ دوسری طرف کے راستہ کے دو اعشاریہ دو کلومیڑ کے حصہ پر تعمیر کا کام رکا ہوا ہے ۔
منتقل کرنے والوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت نے 700 ملین روپے پہلے ہی جاری کر دئے ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم کو شش ہے اس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی۔ ایف ڈبلیو او کے نمائندہ نے اجلاس کو بتایا کہ نارتھ باؤ نڈ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پر رکا ہوا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ضلع غربی اور ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو تجاوزات اور تعمیرات کے ہٹانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ تجازات ہٹانے کا کام جاری ہے جہاں تجازات ہٹادی گئی ہیں وہاں کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد سرفراز نے بتا یا کہ متاثرین کو رقم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت نے معاوضہ کی رقم جاری کر دی ہے۔اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے رقم کی منتقلی مطلوب ہے۔ انھوں نے کہا کہ رقم کی منتقلی میں تاخیر سے متاثرین کی ادائیگی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ رقم کی منتقلی کا کام جلد از جاری کر نے میں حایل رکاوٹوں کو دور کر نے کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے رابطہ کیا جائے گا ۔اور جلد از جلد رقم کی منتقلی کی درخواست کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا