عرفان صدیقی کی جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم کی نمائندگی ، مرحوم کے صاحبزادوں سے مل کر تعزیتی پیغام پہنچایا

منگل 24 نومبر 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے معروف ادیب اور شاعر جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وفاقی حکومت کی نمائندگی کی۔ وہ مرحوم کے صاحبزادوں سے بھی ملے اور وزیراعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمیل الدین عالی کسی شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی تحریر کے ذریعے نئی نسل کو قیام پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں