کراچی ،رینجرز کی کارروائی ‘ پولیس حملوں میں ملوث 4ٹارگٹ کلرز گرفتار

منگل 24 نومبر 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کی کارروائی،پولیس حملوں میں ملوث4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ جبکہ 3 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو رینجرز نے پولیس پر حملوں میں ملوث چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت سے ہے۔ایک اور واقعہ میں گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں