بلدیاتی انتخابات ہر دوسال بعد منعقد کرائے جائیں،الطاف شکور

منگل 24 نومبر 2015 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ عوام تک اختیارات کی منتقلی اور گڈ گورننس کیلئے ضروری ہے کہ دھاندلی سے پاک اور صاف و شفاف انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اور بلدیاتی انتخابات ہر دوسال بعد منعقد کرائے جائیں ،وقت پر انتخابات نہ کرواکر سندھ حکومت دھاندلی کی مرتکب ہوئی ہے۔

وہ لیاری کے علاقے بغدادی میں پاسبان یوسی 7بغدادی کے امیدوار وں کے اعزاز میں علاقہ مکینوں کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پرپاسبان یوسی 7بغدادی کے امیدوار برائے چیئرمین عابد حسین بلوچ ،وائس چیئرمین محمد حسین بلوچ ،جنرل کونسلر وارڈ 3تاج محمد بلوچ نے بھی خطاب کیا،جبکہ پاسبان بلدیاتی کمیٹی کے اراکین شیخ محمد شکیل، جواد اقبال شیرازی ، پاسبان لیاری کے رہنما اختر قریشی ، عمر بلوچ ، محمد تحسین و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پاسبان لیاری یوسی 7بغدادی سے نامزد امیدوار عابد حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ٹیلنٹ یافتہ نوجوانوں کا گڑھ ہے اور پاسبان لیاری کے ٹیلنٹ یافتہ نوجوانوں کی قدر کرتی ہے ،لیاری کے ٹیلیٹ یافتہ نوجوانوں فٹبالرز ،باکسرز ،سائیکلیسٹ نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور بدلے میں انہیں خوف و ہراس کا ماحول دیا گیا اور لیاری کے معصوم بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھا گیا۔

وائس چیئرمین محمد حسین بلوچ نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت لیاری کو پسماندہ رکھا گیا اور لیاری کے حقوق غصب اور بجٹ ہڑپ کئے گئے لیاری کے عوام باشعور ہیں اور اپنے حقوق کیلئے پاسبان کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہے ہیں ۔شاہ بیگ لین کے نامزد جنرل کونسلر وارڈ 3تاج محمد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیاری کے عوام 5دسمبر کو غبارے پر مہر لگا کر آزمائے ہوئے سیاستدانوں اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں