غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی

وزیر اعلیٰ سندھ کی پرواز مس نہیں ہوئی بلکہ اپنی سرکاری مصروفیات کے باعث اپنی دوبئی رونگی میں انہوں نے از خود تاخیر کی،محکمہ پروٹوکول سندھ

منگل 24 نومبر 2015 23:00

غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے پرآف لوڈ ہونے کی وجہ سے اپنی پرواز مس کردی،اور دبئی روانہ نہ ہوسکے۔وزیر اعلی سندھ کو غیر ملکی ایئرلائن ای کے601کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئرلائن نے وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سندھ سید قائم علی شاہ کی یہ پرواز مس ہوچکی ہے، جس پر وزیراعلی سندھ کو دوپہر دو بجے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے607 کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے انہیں دبئی بلایا تھا۔

لیکن وزیراعلی تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بنا ہی اڑان بھر گئی۔ اس حوالے سے جب حکومت سندھ کے محکمہ پروٹوکول سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی پرواز مس نہیں ہوئی بلکہ اپنی سرکاری مصروفیات کے باعث اپنی دوبئی رونگی میں انہوں نے از خود تاخیر کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں