کراچی ، شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت ،صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خراج عقیدت

منگل 24 نومبر 2015 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24نومبر۔2015ء) شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو میانوالی کے قریب کندیاں کے علاقے کچہ گجرات میں طیارے کے حادثے میں شہید ہونیوالی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ فیصل بیس میں ادا کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان اور دیگر فوجی حکام نے شرکت کی ۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہید مریم مختیار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کیلئے بہادری کی مثال ہیں ۔ دوسری جانب آرمی چیف نے مریم مختیار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مریم مختیار پاکستانی خواتین کا فخر اور رول ماڈل تھیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں