توہین عدالت کیس ، آئی سندھ غلام حید جمالی پر آج فرد جُرم عائد کی جائے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : آئی جی سندھ غلا حیدر جمالی پر توہینٍ عدالت کیس میں آج فردٍ جُرم عائد کی جائے گی.ذوالفقار مرزا کی پیشی کے موقع پر پولیس کمانڈوز کی سندھ ہائی کورٹ کے سامنے چڑھائی کی تھی.عدالت نے صوبائی حکومت کو اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے جواب تیار کرلیا ہے جو آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ آئی جی سندھ اور اعلیٰ افسران کو ہٹانے سے اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اعلیٰ افسران کےخلاف کارروائی نامناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں