سلنڈر کی دکان میں دھماکہ‘ایک شخص جاں بحق‘5زخمی‘بارودی مواد استعمال ہوا

بدھ 25 نومبر 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء ) کراچی میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈرکی دکان میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جب کہ دیگرکی حالت بھی تشویشناک ہے۔واقعے کے بعد پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اوراسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں