ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ پلان کراچی کی ضرور ت ہے ،کمشنر کراچی

بدھ 25 نومبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ پلان کراچی جیسے شہر کی اہم ضرورت ہے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ پلان کی تیاری کی کوششوں میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے امید ہے ہیٹ اسٹروک پلان جلد مکمل ہو جائے گا۔ ہیٹ اسٹروک پلان کی تیاری سے کراچی میں گرمی کے موسم میں کسی بھی نا گہانی صورتحا ل میں لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے اقدامات کر نے اورلوگوں کی رہنمائی میں مدد ملے گی ۔

کراچی انتظامیہ اورتمام سرکاری اور غیر سرکاری متعلقہ ادارے منصوبہ بندی میں لیڈ پاکستان اور اربن یونٹ کی مدد کررہے ہیں،۔وہ کمشنر کراچی کے شعبہ منصوبہ بندی اور ترقیات کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیم لیڈ پاکستان اور اربن یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ہیٹ اسٹرو ک منصوبہ پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف پنجاب کے مختلف شہروں کے صحت کے شعبہ میں کام کر نیو الے والے ماہرین اور سندھ کے محکمہ صحت کے افسران اور کراچی کے مختلف اسپتالوں کے نمائندوں نے شر کت کی۔

دی لیڈ پاکستان کے سی ای او علی توقیر شیخ ، ، ڈائریکڑ ترقیات و منصوبہ بندی کمشنر کراچی آفس سید محمد شکیب او ر انتظامیہ کے افسران کے علاوہ محکمہ صحت ،صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمبٹ اتھارٹی ،سپار کو اور آئی یو سی این کے افسران اور، ،آغا خان یو نیورسٹی سول اسپتال جناح اسپتال اور دیگر سرکاراسپتالوں اور صحت کے شعبہ میں کام کر نے والے اداروں کے نمائندوں نے شر کت کی اور اظہار خیا ل کیا

کمشنرکراچی نے کہا ورکشاپ میں ماہرین کی تجاویز اور سفارشات کی تیاری ایک اہم کام ہے۔

انھوں نے تمام اداروں کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہیٹ اسٹراک سے نمٹنے میں یہ تجاویز اور سفارشات رہنما ثابت ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام متعقلہ ادارے ان کوششوں میں بھر پور حصہ لیں معلومات کے تبادلہ اور اپنی تجاویز پلا ن میں شامل کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے ایک حقیقت پسندانہ ہیٹ اسٹروک پلان تیا ر کیا جا سکے ورکشاپ میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے انسانی جانوں کے زیاں پر ماہرین نے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

مقریرین نے کہاکہ شہریوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے اصولوں سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ لوگوں کو موسم کی شد ت سے بچانے کے لیے بجلی کی عدم فراہمی اور دیگر جوہات پر بھی تفصیل سے اظہار خیال کیا گیا شرکا نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ اداروں اور شہریوں میں ہیٹ اسٹروک سے نبرد آزما ہو نے کی معلومات اور شعور کی کمی محسو س کی گئی ۔،اجلا س میں مقررین نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی علاقہ میں کوئی بھی ایمر جنسی ہو تی ہے لوگ صرف جناح اسپتال سول اسپتا ل یا عباسی اسپتال کی طرف طبی مد د کے لیے رخ کر تے ہیں۔

ضرور ت اس بات کی ہے کہ دیگر مو جو د اسپتالو ں پر عوام کا اعتماد بڑھا یا جا ئے اور انھیں بہتر کیا جا ئے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کراچی میں گھروں کی تعمیر میں ہوا کے راستوں کے تقاضے نظر انداز کیے جارہے ہیں اجلاس میں گلوبل وارمنگ کے پہلو پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں