پی آئی اے نے خامیوں سے بھرا بوئنگ 777لیز پر حاصل کرلیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پی آئی اے نے غیر ضروری جلد بازی سے مختلف خامیوں کا حامل بوئنگ ٹرپل سیون لیز پر حاصل کر لیا۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے معاملے کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شعبہ انجینئرنگ نے بوئنگ ٹرپل سیون کے حصول میں سنگین خرابیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایم جی پی آئی اے کو مل گیا ہے جبکہ دوسرا طیارہ جلد ہی پی آئی اے کو مل جائے گا۔جہاز میں ای ایف بی ڈیوائس، نگرانی کرنے والے کیمرے اور آن دی بورڈ کارکردگی ٹولز، او پی ٹی، موجود نہیں ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے معاملے کی تردید کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں