کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں کے قتل کے منصوبہ پکڑا گیا

سلمان بلوچ کی ریکی مکمل کرلی تھی،بلدیاتی انتخابات سے قبل نشانہ بنانا تھا ،ملزم اسماعیل کے انکشاف

بدھ 25 نومبر 2015 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں کے قتل کے منصوبہ پکڑا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ سلمان بلوچ کی ریکی مکمل کرلی تھی۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم اسماعیل نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی ریکی مکمل کرلی تھی۔

(جاری ہے)

مزید دو رہنماوٴں کی ریکی جاری تھی کہ وہ پکڑا گیا ۔

شاہد بکک گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل رہنماں کو نشانہ بنانا تھا ۔ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے سیکیورٹی نہ ملنے کا شکوہ کیا ۔پولیس نے ملزم کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں