پنجاب میں گندم کی پیداوار میں تین گنا اضافے کے منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،میاں زاہد حسین
بدھ 25 نومبر 2015 17:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے گندم کی پیداوار میں تین گنا اضافے کا منصوبہ کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے اور فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے جسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
منصوبے کے مطابق 23800 دیہات میں ہر گاؤں میں چار ترقی پسند کاشتکاروں کو سندیافتہ بیج کے ایک لاکھ بیگ دئیے جائینگے جن کی مدد سے وہ پیداوار کر کے اسے دوسرے کاشتکاروں کو فروخت کر دینگے۔ اس طرح سے منصوبے میں دس سال کے اند رصوبے بھر میں یہ بیج عام بیجوں کی جگہ لے لیگاجسکے بعد فی ایکڑ پیداوار 30 من سے بڑھ کر 80 من ہو جائے گی۔(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی بیج متعارف کروائے گئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے اسلئے اس بیج کو جانچ پڑتال کے تمام پیمانوں سے گزارا جائے۔
فصل میں بیج کی اہمیت واضح ہے مگر موجودہ بیجوں سے بھی بعض کاشتکار تیس کے بجائے نوے من تک پیداوار حاصل کر رہے ہیں اسلئے کسانوں کوفارمنگ کے جدید طور طریقوں کی تربیت دینا بھی ضروری ہے جسکے لئے الگ سے فنڈ بنایا جائے جبکہ پرانے بیجوں کو ختم کرنے کیلئے جوتین سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں اضافہ کیا جائے۔موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ بارشوں کا وقت اورانداز بدل رہا ہے جبکہ نت نئی بیماریوں نے کاشتکاروں کے مسائل بڑھائے ہیں جسکے لئے آگاہی میں اضافہ ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بین الاقوامی منڈی میں فی ٹن گندم کی قیمت میں ایک سو ڈالر سے زیادہ کا فرق ، گندم کے زیر کاشت رقبے میں دو فیصد کمی،بارہ لاکھ ٹن کے بجائے صرف ایک ہزار سولہ ٹن گندم کی برآمد، چاول کی پیداوار میں چھ فیصد کمی کے امکان تین سال سے تھر میں اناج کی پیداوار میں مسلسل کمی اور مقامی منڈی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ تشویشناک ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت