ایس ایم منیر ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں ،کاروباری برادری میں شاندار خدمات رہی ہیں،عبدالرحیم جانو

بدھ 25 نومبر 2015 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سر پرست اعلیٰ و سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عبد الرحیم جانو اور سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایس ایم منیر ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں جن کی کاروباری برادری میں شاندار خدمات رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم منیر بذات خود ایک اعلٰی درجہ کے بزنس مین ہیں اور تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ۔

ایس ایم منیر نے ٹڈاپ میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے ۔ انھوں نے ہر قسم کی ٹریڈ ایسو سی ایشن کو بلا امتیاز پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ ایس ایم منیر نے ٹڈاپ کی کارکرد گی کو عوامی خدمات والی کارکردگی میں تبدیل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی بہتر تبدیلی کی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی تعریف کی گئی ۔ انھوں نے پاکستا ن کی برآمدات بڑھانے کے لئے کافی اقدامات کئے ہیں ۔

اگر چہ عالمی مارکیٹوں میں کساد بازاری کی وجہ سے اس سال ملکی بر آمدات کم ہوئی ہیں تاہم مختلف ایکسپورٹ سیکٹر کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ عبد الرحیم جانو سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی و سرپرست اعلیٰ ریپ ، نعمان احمد شیخ سینیئر وائس چیئرمین ریپ نے حکومت پاکستا ن سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر وفاقی وزیر کا عہدہ دیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں