کے ایم سی کے ملازمین 4ماہ گذرنے کے باوجودتاحال تنخواہ میں اضافے سے محروم ہیں،سید ذوالفقار شاہ

بدھ 25 نومبر 2015 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکز ی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ مالی سال2015-16ء کے بجٹ کے دوران ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں یکم جولائی سے اضافہ کیا گیا تھالیکن پے اسٹاف کے انٹرنل آؤٹ اور اکاؤنٹس کے عملے کی سستی ،کاہلی کی وجہ سے ابھی تک ملازمین کی اکثریت کی تنخواہوں فکس نہیں کی گئیں جسکی وجہ سے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے چار ماہ گذرنے کے باوجود محروم ہیں جبکہ ریٹائر اور فیملی پنشنرزبھی پنشن میں اعلان کردہ اضافے سے تاحال محروم ہیں حالانکہ تنخواہ میں اضافے کانوٹیفیکشن ماہ جولائی اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکشن ماہ ستمبر کے آخر میں حکومت سندھ نے جاری کردیا تھا تنخواہوں کی فکیشن نہ ہونے کی وجہ ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتاہے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اسٹاف پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سیز کی انتظامیہ اس سلسلے میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو اضافی تنخواہیں اداکررہی ہیں ۔جبکہ کے ایم سی کا تنخواہوں کی ادائیگی پر مامور عملہ اس سلسلے میں ملازمین کو تنگ اور پریشان کرکے انکے بقایاجات ہضم کرنے کی تیاریوں میں معروف ہیں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی میٹروپولیٹن کمشنر ،فنانشیل ایڈوائزر ،سینئر ڈائریکٹر انٹرنل آؤٹ اور تمام محکموں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافے کی فیکشن میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے ماہ نو مبر کی ماہو ار تنخواہوں کی یکم جولائی سے اعلان کردہ فارمولے کے تحت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں