علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن کے سالانہ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کرلیں

بدھ 25 نومبر 2015 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی کے طلباء نے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

بسمہ انعام نے 80.71 فیصد کے ساتھ پہلی، صدق شاہد نے 80.46 فیصد کے ساتھ دوسری اور ردا تقی نے 80.37 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کیں۔علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے گزشتہ تین سال سے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے کا اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے جس کے لیے شعبہ بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کی سربراہ نازش طارق تحسین کی مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں