کراچی ،فرسٹ اسٹیپ فور پیس اینڈ ٹالرینس کے تحت علامتی بھوک ہڑتال

بدھ 25 نومبر 2015 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) فرسٹ اسٹیپ فور پیس اینڈ ٹالرینس کے تحت ملک میں مذہبی ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر بدھ کو علامتی بھوک ہڑتال کی گئی ، جس میں مسیح رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ علامتی بھوک ہڑتال کرنے والوں میں ڈاکٹر لیاقت منور ، کامران اختر ، پرویز حبیب ، پطرس بشیر اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس بھوک ہڑتال کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے اور تمام لوگ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پاکستان میں امن قائم ہو سکے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے ۔ ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جو عناصر ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں