عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں سمیت 3افراد کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیدیا

بدھ 25 نومبر 2015 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں سمیت 3افراد کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔بدھ کو رینجرز نے تینوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔متحدہ کارکنوں میں سید خالد نعیم اور یاسر شامل ہیں ۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے دہشت گردی سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے ۔اس لیے انہیں رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔کالعدم تنظیم کے کارندے تاج محمد کے بارے میں رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تاج محمد سے ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ۔ملزم کو تفتیش کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں