خطے کی بڑی معاشی قوتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات خوش آئند ہیں، زاہد سعید
صنعتوں کو درپیش مسائل کا حل کرکے ہی ان مواقع کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، صدرکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
بدھ 25 نومبر 2015 19:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر زاہد سعید نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے ہونے والے معاہدات امید افزا ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تجارتی اور کاروباری تعلقات کی بحالی جب کہ چین کے ساتھ پاک چائینا کوریڈور سمیت تجارتی معاہدات سے نئی راہیں کھلیں گی۔
انھوں نے کہا کہ روس اور چین خطے کی دو بڑی معاشی قوتیں ہیں اور ان کے ساتھ دوطرفہ معاشی تعلقات پاکستانی صنعتوں، برآمد و درآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ زاہد سعید کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے کی تکمیل سے ملک میں صنعتوں کو درپیش گیس اور توانائی کے مسائل حل ہوں گے۔(جاری ہے)
زاہد سعید کا کہنا تھا کہ افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، یوکرائن سمیت وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی کہ یہی ممالک حقیقی معنوں میں ہمارے ہمسائے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت علاقائی اور عالمی معیشت میں پاکستان کا کردار بڑھانے کے لیے جو کوششیں کررہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو درپیش مسائل ، ٹیکسز ، کاروباری اخراجات میں اضافہ ، انفرا اسٹرکچر اور دیگر معاملات کو ساتھ ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ زاہد سعید نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور برآمدات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ توانائی بحران اور بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات ہیں، اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت