کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں75رب63کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس371.73پوائنٹس کمی سے 33199.86پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 25 نومبر 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 33500,33400,33300اور 33200کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں75رب63کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.50 فیصدکم جبکہ71.78فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،پٹرولیم اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33615پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے تحقیقاتی عمل، خام تیل و کموڈٹیز کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان اور کوئی مثبت اطلاع نہ ہونے کے سبب سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس371.73پوائنٹس کمی سے 33199.86پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 82کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،262کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں75ارب،63کروڑ3لاکھ 6ہزار6روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 70کھرب36ارب43کروڑ51لاکھ 59ہزار890روپے ہوگئی ۔ بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 15کروڑ25لاکھ26ہزار 700شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں52لاکھ15ہزار980 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے خیرٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت13.99روپے اضافے سے398.99روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت10.00روپے اضافے سے3020.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت478.13روپے کمی سے9085.00جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت121.11روپے کمی سے6200.00روپے ہوگئی ۔بدھ کوسوئی سدرن گیس کمپنی کی سرگرمیاں1کروڑ35لاکھ85ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.79روپے اضافے سے43.03روپے جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ23لاکھ16ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیرز کی قیمت21پیسے اضافے سے39.04روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس247.89پوائنٹس کمی سے 19578.68پوائنٹس ،کے ایم آئی انڈیکس657.52پوائنٹس کمی سے 55151.87جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس241.73پوائنٹس کمی سے 23246.34پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں