بلدیاتی انتخابات ، سانگھڑ اور کراچی میں آزاد امیدوار پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں ، تیر کا نشان لینے والوں کو کارکن کامیاب بنانے کیلئے انتخابی مہم چلائیں ، سینیٹر تاج حیدر

بدھ 25 نومبر 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد ضلع سانگھڑاور کراچی ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں، پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے تمام آزاد امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے تین روز میں پارٹی کے نشان یافتہ امیدواروں کے حق میں انتخابات سے دستبردار ہوجائیں تا کہ پارٹی ہر حلقہ میں متحد ہوکر مقابلہ کرے اور پارٹی کے ووٹ تقسیم نہ ہوں۔

(جاری ہے)

سینیٹر تاج حیدر نے پیپلزپارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور اور نشان یافتہ امیدواروں کو یہ ہدایت کی کہ وہ پارٹی سے وابستگی رکھنے والے آزاد امیدواروں سے ملیں پارٹی کا پیغام ان تک پہنچائیں اور ان سے اپیل کریں کہ وہ انتخابات سے دستبردار ہو کر پارٹی کا تیر نشان رکھنے والوں کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں