دہشتگرد یہ نہ سمجھیں کہ ان کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں امام نورانی کے متوالے ہیں ہرگزخوفزدہ نہیں ہوں گے‘ جمعیت علماء پاکستان کے امیدواربرائے جنرل کونسلر محمدرشید

بدھ 25 نومبر 2015 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) لسانی تنظیم کے کارندوں کی جانب سے الیکشن امیدواروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ،علاقے سے الیکشن لڑنے کی پاداش میں سرجانی میں جمعیت علماء پاکستان کے امیدواربرائے جنرل کونسلر محمدرشیدکے خلاف وال چاکنگ،دیواروں پر گولی کا حقدار رشید بھائی رشید بھائی کے نعرے درج،علاقے میں کشیدگی کا خطرہ،سرجانی یوسی 39،وارڈ۔

2سے جنرل کونسلر کے امیدوارمحمدرشید کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے ، لسانی تنظیم کے کارندے دھمکیوں کے ذریعے دستبردارہونے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ محمدرشید نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی،امن وامان کے دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں،آپریشن کے باوجود دہشتگرد کھلے عام آزادہیں،جو مختلف طریقوں سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگرد یہ نہ سمجھیں کہ ان کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں امام نورانی کے متوالے ہیں ہرگزخوفزدہ نہیں ہوں گے۔ نظام مصطفےٰ ؐ کے لئے جان لٹانا بڑی سعادت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی عاشقان مصطفےٰؐ کا شہر ہے جس پر دہشتگردوں نے تسلط جمایاہواہے،امام نورانی کے متوالے دہشتگردوں کے قبضے سے اس شہرکوچھڑاکردم لیں گے،عوام دہشتگردوں سے جان چھڑانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور5دسمبر کو ایماندار، صالح ،امن پسنداور باکردارامیدواروں کو ووٹ دے کردہشتگردی کا تختہ الٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں