کراچی،سالارگھوٹہ اور لسبیلہ میں رینجرز کی کارروائیاں ، 9مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 26 نومبر 2015 11:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، مختلف علاقوں سے نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔خطرناک دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ملیر کے علاقے سالار گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے چار کارندے بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلئے گئے۔

دوسری جانب گنجان آباد علاقے لسبیلہ میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی۔اس دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کاغذی بازار کے اطراف کے راستوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر سرچ آپریشن کیا تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں